فواد چودھری ہر روز اسلام آباد کے کسی قحبہ خانے میں ہوتے ہیں: رانا ثنا اللہ کا الزام
مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فواد چوھری ہر روز اسلام آباد کے کسی نہ کسی قحبہ خانے میں ہوتے ہیں۔ شیخ رشید جیسے لوگ اپنی حماقت اور کج فہمی کی وجہ سے حکومت کو چلنے نہیں دینا چاہتے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید جیسے لوگ اپنی حماقت اورکج فہمی کی وجہ سے حکومت کو چلنے نہیں دینا چاہتے۔ اپوزیشن کی طرف سے ابھی تک ایسی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ ملک چار ماہ بعد الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی غیر آئینی اقدام کی کبھی حمایت نہیں کرے گی۔ فلیگ شپ ریفرنس کا جو فیصلہ آنا ہے، ہمیں پتہ ہے۔ ہمیں انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔ نوازشریف حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور آصف علی زرداری بھی پورے قد کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جس نے گرفتار کرنا ہے، کر لے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر جعلی اکاﺅنٹس کو پکڑا گیا تو پھر ملک کی بینکنگ انڈسٹری بیٹھ جائے گی اور تحریک انصاف پھر چلا لے ملک کو جس کی معیشت کا پہلے ہی برا حال ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری اپوزیشن کو اخلاقی طور پر کمزور کہتے ہیں لیکن و ہ خود ہر روز اسلام آباد کے کسی نہ کسی قحبہ خانے میں ہوتے ہیں۔ اگر فوادچودھری کی اخلاقی حیثیت کو بے نقاب کیا تو وہ تباہ ہو جائیں گے ۔


