اداکارہ تاپسی پنو کو اپنے جسم میں سب سے زیادہ اپنا سیربرم پسند ہے
بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کا ٹوئٹر پر مداح کو دیا جانے والا جواب ایک ہی دن میں بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ دو روز قبل ٹوئٹر پر ایک مداح نے تاپسی پنو کے ظاہری و جسمانی حسن کی تعریف کی تھی، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں بھی اپنا آپ پورا اچھا لگتا ہے۔
ساتھ ہی تاپسی نے مداح سے پوچھا کہ ’آپ کو مجھ میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟ مجھے تو اپنا سیریبرم (cerebrum) پسند ہے‘ ۔
Wow! I like them too. BTW which is your favourite ? Mine is the cerebrum. https://t.co/3k8YDbAL64
— taapsee pannu (@taapsee) December 17, 2018
اب تاپسی نے تو یہ لفظ استعمال کرلیا، لیکن اس کے بعد لفظ ’سیریبرم‘ کو بھارت میں گوگل پر اتنا سرچ کیا گیا کہ وہ مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا۔
جس کے بعد راہول نامی مذکورہ صارف نے اپنی جوابی ٹویٹ میں گوگل کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ انڈیا گوگل سرچ میں اضافے کی وجہ ہیں کیونکہ گزشتہ رات 9 بجے کے بعد سے لے کر آج دن تک سیریبرم کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، ایسا لگتا ہے جیسے پانڈے اور ان کے ساتھی اس لفظ کو کھوجنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس کا کیا مطلب ہے‘ ۔
— taapsee pannu (@taapsee) December 18, 2018
یہاں بتاتے چلیں کہ سیریبرم انسانی دماغ کا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے، جو ہمارے شعور سے متعلق کاموں مثلاً جذبات، سوچ، یادداشت، جواز وغیرہ کو کنٹرول کرتا ہے۔
فی الوقت تاپسی پنو فلم ’مشن منگل‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار، ودیا بالن، سوناکشی سنہا مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
بشکریہ جیو نیوز۔


