\’ہم سب\’ کے پہلے دو ہفتے


\"humsub-2\"
محترم قارئین

نو جنوری کو \’ہم سب\’ کی ویب سائٹ باقاعدہ طور پر لانچ کی گئی اور محض دو ہفتے کی قلیل مدت میں ہم سب میں یہ مقبول ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ لکھنے والے اور قارئین دونوں ہی ہمارے شکریے کو قبول کریں کہ یہ سب ان کی توجہ سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔

آج ہم اس ویب سائٹ پر ایک نئے سیکشن کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس کا نام \’مذہب و معاشرت\’ رکھا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ اس میں مذہب و معاشرت سے متعلق ایسے مضامین شائع کئے جائیں جن سے سب کو فیض پہنچے۔

اس موضوع پر لکھنے والوں کو صلائے عام ہے۔ لیکن یہ خیال رہے کہ ہم فرقہ پرستی، تکفیر، یا نفرت آمیز مواد پر مبنی مضامین کو شائع کرنے سے قاصر ہوں گے۔

کوشش کریں کہ ایسی تحریریں ارسال کریں جو محبت اور یکجہتی کی باعث ہوں، نہ کہ تفرقے کی۔

ہم ان مصنفین سے بھی اظہار معذرت کرنا چاہیں گے جن کی تحریریں ہم شائع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔ برائے مہربانی ہمیں اس بات کی رعایت دیں کہ \’ہم سب\’ کے پاس افرادی وسائل اور جگہ، دونوں کی کمی کے باعث بسا اوقات بعض اچھی تحریریں بھی نظرانداز ہو جاتی ہیں اور شائع نہیں ہو پاتی ہیں۔

ہماری پالیسی یہ ہے کہ ہر طرح کے موقف کو جگہ دی جائے، خواہ ہم اس کے حامی ہوں یا مخالف۔ اس لئے یہ مت سمجھئے کہ آپ کے نقطہ نظر کی وجہ سے تحریر شائع نہیں ہو پاتی ہے۔ ہم صرف عوام کے جذبات کو برانگیختہ کرنے والی، ملک کی سالمیت کے خلاف بات کرنے والی، یا ناشائستہ الفاظ و انداز کلام کی حامل پوسٹوں کو شائع کرنے سے بطور پالیسی انکار کرتے ہیں۔

تحریریں اس ای میل پر ارسال کی جا سکتی ہیں:

articles@humsub.com.pk

منجانب: ہم سب کی ٹیم


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments