نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ: پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا آئی جی ریلوے بن گئے
پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو آئی جی ریلوے تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ایف آئی اے میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔
کویتی وفد کے رکن کا پرس چوری کرنے والے افسر کوعہدے سے ہٹا کر اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاناما جے آئی ٹی کی سربراہی کرنے والے واجد ضیا اب ریلوے پولیس میں آئی جی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ گریڈ بائیس کے افسر اورنگزیب حق کو سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ کویتی وفد کے رکن کا پرس چوری کرنے والے افسر ضرار حیدر کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر میاں وحید الدین کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ فلائٹ لیفٹینٹ ریٹائرڈ داؤد احمد کو تعینات کردیا گیا۔
علاوہ ازیں وفاقی پولیس کے 101 افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کی منظوری بھی دی گئی۔ اسلام آباد پولیس کے انیس سب انسپکٹرز کو انسپکٹر، 33 اے ایس آئی کو سب انسپکٹرز اور 49 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے ترقیوں کی منظوری دی۔ اس کے ساتھ ناقص کارکردگی پر دو سب انسپکٹر سمیت سات افسران کی ترقی روک دی گئی ہے۔


