پرتگال میں پاکستانی ویزا افسر فٹ بال کے سٹارز فیگو اور کاکا سے ناواقف نکلا، ویزا مسترد
سیاحت کی بحالی کے لئے پاکستان 55 ممالک سے سیاحوں کے لئے ویزا پابندیاں کم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ان کی حکومت ویزا پالیسیوں کا جائزہ لے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم 55 ممالک کو ویزا فری ریجن میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں بیشتر یورپی ممالک ہیں۔
ایک ماہ قبل پرتگال نے پاکستان کو سیاحت کے لئے محفوظ قرار دیا جس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ ہمارے سفری ایڈوائزری کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق پرتگالی کپتان لوئیس فیگو اور برازیل کے کاکا کو حال ہی میں ایک پروموشنل دورے کے لئے پاکستانی ویزا دینے سے انکار کردیا تھا، جس کی وجہ انہوں نے بتائی کہ ویزا افسر ان دونوں فٹبالرز کو نہیں جانتا تھا جس کی وجہ سے ویزہ کی درخواست ہی واپس کردی تھی۔
وزیر اطلاعات نے رائٹرز کو بتایا کہ جب سیکشن آفیسر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ کاکا کو نہیں جانتا نہ کبھی اس کے بارے میں سنا۔ تاہم گزشتہ روز اس حوالے سے میں نے سکریٹری داخلہ کی سرزنش بھی کی۔
بشکریہ سما نیوز۔


