اسلام آباد کے جی الیون سگنل پر مسلم لیگی کارکنوں اور پولیس میں تصادم: پتھراؤ اور آنسو گیس


 

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے احتساب عدالت پہنچنے کے بعد احاطہ عدالت سے باہر جی الیون چوک میں مسلم لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم دیکھنے میں آیا ہے۔ نواز شریف کے ہمراہ آنے والے رہنماؤں اور ان کے سیکورٹی سکواڈ کو پہلے سگنل پر روک دیا گیا۔ اس پر کارکنوں اور پولیس میں تصادم شروع ہو گیا۔ کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔  

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).