تازہ ترین: فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف بری، العزیزیہ ریفرنس میں سات برس قید کی سزا


 اسلام آباد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے  مختصر فیصلہ سنا دیا ہے۔ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں مقدمہ نہیں بنتا۔ تاہم العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سات برس قید  اور ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

نیب نے نواز شریف کو کمرۂ عدالت سے حراست میں لے لیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف کافی ٹھوس ثبوت ہیں جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں ان کے خلاف کیس نہیں بنتا اس لیے انہیں بری کیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS