معروف مذہبی سکالر حافظ طاہر اشرفی کے مالی معاملات کی تحقیقات


اطلاعات کے مطابق معروف مذہبی سکالر اور چیئرمین علماءکونسل پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی کے اکاﺅنٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشن کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق حافظ طاہر اشرفی کے اکاﺅنٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات کا دائرہ دیگر اہم شخصیات تک بھی پھیلایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حافظ طاہر اشرفی کے خلاف بیرونی (مغربی) ممالک سے رقوم لینے کے الزام کی تحقیقات ایف آئی اے کا انسداد دہشت گردی ونگ کر رہا ہے۔ ایف آئی اے نے حافظ طاہر اشرفی کو پوچھ گچھ کے لئے 26 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس بھجوا دیا ہے۔

بشکریہ: روز نامہ پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).