نیب کے زیر حراست ملزم اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم سروسز اسپتال میں دم توڑ گئے


 

لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج قومی احتساب بیورو (نیب) کا ملزم محمد سلیم دم توڑ گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) محمد سلیم کو نیب نے کمرشلائزیشن فیس کرپشن کیس میں گرفتار کررکھا تھا۔ محمد سلیم کو 26 ستمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ آج لاہور کے سروسز اسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد سلیم جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں 8 دسمبر کو علاج کےلئے کیمپ جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ دونوں نیب کی جانب سے گرفتار سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سی ای او میاں جاوید بھی انتقال کرگئے تھے۔ میاں جاوید کے انتقال کے بعد بھی ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).