پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان 141/8


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے اور سنچورین کے میدان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 141 بنائے تھے۔ بابر اعظم 50 اور حسن 4 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کو دوسرے ہی اوور میں کامیابی مل گئی جب رباڈا نے امام الحق کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فخر زمان بھی محمد حفیظ کی رٹائیرمنٹ کے بعد امام الحق کے ساتھ اووپننگ کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کو ایک دھچکہ اس وقت لگا جب حارث سہیل انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ شان مسعود کو لایا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ورنون فلینڈر اور نگیڈی کی غیر موجودگی میں ڈیل سٹین اور رباڈا پر بولنگ کی بڑی ذمہ داری ہوگی۔

پاکستان نے آج تک جنوبی افریقہ میں صرف دو ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جب 1998 میں انھوں نے ڈربن میں میچ جیتا تھا جبکہ اس کے بعد 2006 میں انھیں پورٹ الزبتھ کے مقام پر دوسری کامیابی ملی تھی۔

پانچ سال قبل 2013 میں کیے جانے والے دورے میں پاکستان کو تینوں ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی تھی لیکن اس سیریز میں انھوں نے قدرے بہتر کھیل دکھایا تھا اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کے کافی قریب آئے تھے۔


بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp