قلات میں انسانی ڈھانچوں کی برآمدگی


ایک اطلاع کے مطابق بلوچستان کے شہر قلات سے تقریباً 80 کلومیٹر دور پہاڑوں کے اندر ایک سرنگ میں 25 انسانوں کے ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں۔

قلات گندار نیوز کے مطابق چند روز قبل یہاں سے 25 افراد کی لاشیں اور ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان مرے ہوئے یا فوت شدہ انسانوں میں سے ایک شخص کی لاش چارپائی پر پائی گئی ہے جبکہ 24 فوت شدہ انسان چارپائی کے بجائے نیچے زمین پر پائے گئے ہیں۔ مزید دلچسپ امر یہ کہ یہاں سے ان کے ساتھ ایک مُردہ کُتّے کی ہڈیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ یہ برآمدگیاں یا دریافت بڑے دلچسپ اور حیرت انگیز ہیں جن کی تحقیق کی ضرورت ہے

ان انسانوں اور کتے کے ڈھانچوں کے برآمد ہونے سے ذہن میں کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔ یہ کہ یہ انسان اور جانور کب اور کیسے مرے ہیں یہاں کوئی زلزلہ آیا یا ان کو قتل کیا گیا یا کوئی اور سبب ہے یہ سب جاننے کی ضرورت ہے

اس کے لئے عالمی سطح کے آثارِ قدیمہ کے ماہرین کی نگرانی میں ایک وسیع تحقیق کی ضرورت ہے۔ یہ معلوم کیا جائے کہ کس وقت کے ڈھانچے ہیں یا کس دٶر کے ہیں۔ ان کا کس قوم کس قبیلے کس مذہب اور کس تہذیب سے تعلق ہے؟

یہ ایک حیرت انگیز دریافت ہے بڑے پیمانے پر تحقیق سے بہت سے تاریخی حقائق سامنے آ سکیں گے اور اس سے بیرونی دنیا میں تہذیب اور تمدن کے حوالے سے پاکستان کی ایک نئی پہچان بھی ممکن ہو سکے گی اور ممکن ہے اس تحقیق سے یہ مقام سیر و وسیاحت اور مشاہدے کے لحاظ سے دنیا بھر کی توجّہ کا مرکز بن جائے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے ان دریافت شدہ انسانی ڈھانچوں اور ہڈیوں کی تحقیق کرائے جس سے بہت بڑے دلچسپ اور حیرت انگیز انکشافات متوقع ہیں۔

Facebook Comments HS