پاکستان کے ہیرو، غدار اور خواجہ سرا

خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد پاکستانی قوم ایک بار پھر نظریاتی بنیادوں پر تقسیم ہو کر رہ گئی ہے۔ ایک معزز جج وقار سیٹھ کی جانب سے جنرل مشرف کی موت کی صورت میں اس کی لاش کو ڈی چوک پر لٹکانے کے ریمارکس نے اس کی نفسیات اور ذہنیت کے بارے میں بہت سے سوالات پیدا کر دیے ہیں ایسے ریمارکس

Read more

امریکہ میں آخری لڑکی اور صدر ٹرمپ

گزشتہ دنوں دنیا کے طاقتور ترین شخص یعنی سپر پاور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذہبی منافرت کا شکار افراد سے ملاقات کی۔ ان افراد میں ایک ایسی لڑکی بھی شامل تھی جس کو 2018 میں نوبل امن انعام بھی مل چکا ہے۔ اور یہ تو سبھی لوگ جانتے ہی ہیں کہ نوبل انعام ملنا دنیاوی لحاظ سے بہت بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ نوبل انعام یافتہ شخص کا شمار دنیا کی اہم ترین اور

Read more

محبت، مہنگائی، ایڈز اور پولیو

حضرت قائدِ اعظم کے پرانے پاکستان کی عمارت کے 4 ستون تھے۔ عدلیہ انتظامیہ مقننہ اور پریس۔ نئے پاکستان کے خالق حضرت عمران خان کی ریاست کے 4 نئے ستون یہ ہیں۔ محبت کی قحط سالی، مہنگائی، ایڈز اور پولیو کی فراوانی۔ یعنی محبت کی قحط کے علاوہ باقی مہنگائی ایڈز اور پولیو کا سونامی آ گیا ہے۔ لیکن گھبرانے کی بات نہیں ہے کیوں کہ ہمارے عالمی مبلغ حضرت مولانا طارق جمیل صاحب وزیراعظم عمران خان سے بہت متاثر اور سوفیصد مطمئن ہیں کہ خان صاحب نئے پاکستان کو ریاستِ مدینہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Read more

عمران خان مودی کا عاشقِ صادق

کہتے ہیں عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے۔ عشاق کی دو اقسام ہیں ایک وہ ہیں جو ڈنکے کی چوٹ پر اپنے عشق کا اظہار کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو چھپ چھپ کر عشق کرتے ہیں۔ سرِعام عشق اور محبت کرنے والے رسوائیوں سے نہیں ڈرتے بقولِ شاعر جب پیار کیا تو ڈرنا کیا جبکہ دوسرے قسم کے وہ عشاق ہیں جو رسوائیوں سے ڈرتے ہیں۔ مگر ہمارے وزیراعظم اور نئے پاکستان کے تخلیق کار عمران خان جس قسم

Read more

ایک بلوچ خاتون وکیل کا احساسِ زیاں

ملک بھر میں نابالغ بچوں کی تیز رفتار اور غیر ذمیدارانہ ڈرائیونگ خاص طور پر ون ویلنگ ریس کے باعث روزانہ خطرناک حادثات پیش آتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں کئی انسانی جانیں ضایع ہو جاتی ہیں۔

ان حادثات میں جو لوگ موت کا شکار ہوتے ہیں ان کے لواحقین پر صدمات غم و الم اور مسائل و مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ ہی پڑتے ہیں مگر جو لوگ زخمی ہوتے ہیں وہ خود تو معذور اور اپاہج ہو کر زندگی بھر اذیت میں مبتلا رہتے ہیں مگر ان کے ورثا اور لواحقین بھی مستقل طور پر پریشان رہتے ہیں۔

Read more

ادب اور سیاست کے اصطبل میں گھوڑے اور خچر ایک ساتھ

ممتاز مزاح نگار مستنصر حسین تارڑ کو جب ادب کے شعبے میں خصوصی ایوارڈ دیا گیا تو کسی نے ان سے سوال کیا کہ ایوارڈ ملنے پر آپ کے تاثرات کیا ہیں؟۔ جس کے جواب میں خوشی اور فخر کا اظہار کرنے کے بجائے تارڑصاحب نے کہا کہ میں ایسا محسوس کر رہا ہوں کہ جیسے عربی نسل کے گھوڑے اور خچر ایک ہی اصطبل میں ہیں۔ جس سے ان کی مراد یہ تھی کہ ان کے ساتھ ایسے افراد

Read more

محسنِ بلوچستان و انقلابی بلوچ نواب

وہ ادیب تھا شاعر تھا صحافی تھا سیاستدان تھا دانشور تھا اور بہت بڑے قبیلے کا نواب بھی تھا۔ اور بہت کم عمر اور کم سن تھا۔ 19 سال کی عمر کے حامل ایک جوانسال شہزادے اور نوابزادے میں اتنی ڈھیر ساری خوبیوں کا یک جا ہونا ایک معجزہ ہی تو ہے۔ ایسا نوجوان جس کو اپنی بلوچ قوم اور اپنی سرزمین بلوچستان سے عشق کی حد تک پیار تھا۔ اس کے دل میں اپنی قوم کی محرومیوں اور اپنی سرزمین کی پسماندگی کا ناقابل بیان حد تک دکھ اور درد تھا۔ شاید ایسی ہی بینظیر اور بے مثال شخصیات کے بارے میں علامہ اقبال نے فرمایا ہے کہ

Read more

جعلی مزدور اور جعلی صحافی

ہر سال یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن اور ہر 3 مئی کو صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی مختلف موضوعات پر ہر سال عالمی دن منائے جاتے ہیں جن میں خواتین کا دن، ماں کا دن، باپ کا دن، زمین پانی و دیگر کئی موضوعات شامل ہیں۔ یہ ایک بہت اچھا اور مثبت عمل اور اچھی روایت ہے۔ ایسے دن یا ایّام کے منانے سے ان موضوعات کے حوالے سے حقائق جاننے اور

Read more

لاعلم مرد وزیر اعظم

عمران خان عورت کو کمتر سمجھنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم ضرور ہیں مگر اس سے پہلے سابق صدر جنرل پرویز مشرف بھی عورت کو کمتر اور کمزور کہنے والے حکمران گزرے ہیں۔ اتفاق سے یہ دونوں صاحبان بلاول زرداری کو ہی مخاطب کر کے عورت کو کمتر اور بزدل قرار دینے کا برملا اظہار کر چکے ہیں۔ چند برس پہلے میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری سے مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مرد بن کر دکھائے

Read more

بلوچ نواب قبائلی سردار ہیں یا سیاستدان؟

اگر بلوچ قوم کا جائزہ لیا جائے کہ اس کمیونٹی میں سیاستدان زیادہ ہیں یا نواب اور سردار۔ معلوم ہوگا کہ جدید بلوچستان کی سیاست کے اولین قائد نواب یوسف عزیز مگسی، میر جعفر خان جمالی، میر عبدالعزیز کرد اور میر غوث بخش بزنجو ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچ رہنماٶں کے جتنے بڑے نام ہیں وہ بیشک خود کو سیاستدان کہلائیں لیکن وہ اصل میں نواب اور سردار ہی رہے ہیں۔ متوسط طبقہ سے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،

Read more

کچھی کینال اور بلوچستان کے ساتھ دھوکہ دہی

ریاست پاکستان میں وفاق کی جانب سے بلوچستان کے ساتھ بھی دھوکہ دہی بد اعتمادی اور بدعہدی کی کئی کہانیاں مشہور ہیں۔ ماضی میں خان آف قلات میر احمد یار خان اس کے بعد ان کے کزن شہزادہ آغا عبدالکریم بلوچ اور پھر نواب نوروز خان زہری کو قرآن مجید کے حلف کی آڑ میں دھوکہ دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر حکمران نے بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں محرومیوں اور بیوفائیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Read more

جرنیل کی بیٹی اور بھٹو کی بیٹی کا سچ

ہمارے یہاں پورا سچ بولنے اور لکھنے کی روایت نہیں ہے۔ ایسے بہت کم لکھاری اور مصنف ہیں جو مکمل سچ تو نہیں پھر بھی آدھے سے زیادہ سچ لکھتے اور بولتے ہیں جن میں مرد و خواتین ادیب مصنف شاعر اور صحافی شامل ہیں۔ ایسے لکھاریوں کی جرئت کو ہزارہا بار سلام پیش کرنے کو جی چاہتا ہے۔ پورا یا مکمل سچ لکھنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس میں بہت سی مجبوریاں ہوتی ہیں۔ بولتے اور

Read more

جوتے وہی اچھے

متحدہ ہندوستان میں ریاست بہار کی رانی اندرا دیوی بہت قابل اور ذہین اور با صلاحیت حکمران عورت تھی ۔ رانی کو جوتوں کا جنون کی حد تک شوق تھا ۔ اس دور میں اٹلی میں جوتے بنانے کا ایک ماہر سیلیٹور فریگامو کے جوتے دنیا بھر میں مشہور تھے ۔اس کی خواہش نے بھی انگڑائی لی اور شاہی فرمان جاری کر دیا کہ اس کو میرے دربار میں لایا جائے ۔ چناچہ اس کو اٹلی سے لایا گیا اندرا دیوی نے اس سے کہا کہ مجھے ایسے جوتے چاہئیں جو آج تک دنیا بھر میں کسی عورت نے نہ پہنے ہوں ۔ فریگامو سوچ میں پڑ گیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ آج تک کسی عورت نے ہیرے اور جواہرات سے جڑے جوتے نہیں پہنے ہیں جس پر رانی نے خوش ہو کر اس کو اپنے لئے ایسے 600 جوتے تیار کرنے کا حکم دیا اور وہ سارے جوتے ہیروں جواہرات سونے اور نایاب پتھروں سے بنائے گئے ۔

Read more

کوئٹہ ارمانوں کا قبرستان

بلوچستان کے بارے میں تین باتیں یا سلوگن لطیفوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ اوّل بلوچستان کے عوام سے معافی چاہتے ہیں دوم صدر یا وزیر اعظم کے دورے سے بلوچستان کے احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا سوئم پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے۔ یہ باتیں یہ نعرے ہم سابق صدر جنرل ضیا الحق کے دور سے سنتے آ رہے ہیں۔ اس وقت سے آج تک حکمرانوں کی جانب سے بلوچستان سے معافی مانگنا ایک فیشن اور ایک رسم

Read more

ایک انسان دوست عورت کو سلام

ہماری حکومت نے نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں مسلمانوں کے قتل عام کے 3 روز بعد ملک میں سوگ منانے اور قومی پرچم کو سرنگوں کرنے کا ”تاریخی“ فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم پے۔ اس فیصلے سے ہماری حکومت کی سیاسی بصیرت اور ”دور اندیشی“ کا بھی ایک بھرپور ثبوت ملتا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا جس نے نیوزی لینڈ سمیت دنیا بھر کے امن پسند اور انسان

Read more

پاکستان کی نامور خواتین

ویسے تو عالمی اقتصادی فورم W E F کے ایک سروے کے مطابق پاکستان دنیا کے ان ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جن میں خواتین کو صنفی امتیاز کے سلوک کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 149 ممالک کا سروے کیا گیا جن میں پہلے نمبر پر سعودی عرب دوسرا پاکستان تیسرا مصر اور چوتھا ملک یمن ہے جہاں خواتین دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ صنفی امتیاز کا نشانہ بنتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان میں

Read more

ایک سیاستدان ایک صحافی

گزشتہ دنوں بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللّٰہ یار ضلع جعفر آباد میں ایک صحافتی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس تقریب میں صحافیوں کے علاوہ سیاستدان اور سرکاری افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عام شہری بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔ اس موقع پر بلوچستان کے ایک بزرگ صحافی سعید احمد نعمانی نے سیاستدانوں صحافیوں اوربیورکریٹس کے متعلق نہایت اہم ترین اور سبق آموز تجربات اور مشاہدات بیان کیے۔

ان میں سے سیاستدان اور صحافی کے واقعات بیان کرنا چاہتا ہوں۔ ایک تحریک آزادی کے اہم رہنما فدائے ملت اور حضرت قائد اعظم کے قریبی ساتھی میر جعفر خان جمالی اور دوسرے قابل رشک کردار کے مالک صحافی ملک رمضان بلوچ ہیں۔ یہ دونوں شخصیات دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں اور ان دونوں کا تعلق نصیرآباد ڈویژن سے تھا جس سے میرا تعلق بھی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ان کے علاقے سے تعلق رکھتا ہوں۔ محترم سعید احمد نعمانی کے مطابق واقعات کچھ اس طرح کے ہیں۔

Read more

آئی جی بلوچستان کی لاعلمی یا احتیاط

سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس اور شہریوں کے درمیان کا تعلق بہت حساس اور نازک ہو گیا ہے۔ بدقستی سے اس اندوہاک واقعے کے بعد بھی پنجاب میں پولیس کی ملزمان کی ماردھاڑ اور تشدد کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اس سوچ اور عمل کے باعث عام شہریوں کے دل میں پولیس کے خلاف نفرت اور انتقام کا جذبہ پروان چڑھ رہا ہے جو دونوں کے لئے خطرناک ہے۔ بہت ہی افسوس کے کہنا پڑتا ہے کہ شاید یہ

Read more

بلوچستان پولیس سے سبق سیکھنا چاہیے

سانحہ ساہیوال کے بعد ایک بار پھر پاکستان کی پولیس کا کردار اور کارکردگی دنیا بھر میں زیر بحث ہے۔ اس سانحہ سے پوری قوم سوگوار ہے اور سکتے کی حالت میں ہے۔ لوگ سوچ رہے ہیں کہ ہماری کیسی محافظ پولیس ہے جو حفاظت کرنے یا تحفظ دینے کی بجائے بڑی سفاکی اور وحشیانہ انداز میں بے گناہ شہریوں پر گولیاں برسا کر گھر اور خاندان کے خاندان اجاڑ کر رکھ دیتی ہے۔ معصوم بچوں کے سامنے ان کے

Read more

بلوچ چیف جسٹس کا ڈیم

سپریم کورٹ آف پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس جناب آصف سعید کھوسہ نے سابق چیف جسٹس جناب ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے فل ریفرنس کورٹ کی تقریب سے اپنے خطاب میں بڑے معنی خیز، بامقصد اور پُرعزم لہجے میں جو الفاظ اور فقرے استعمال کیے ہیں وہ بہت کچھ بتاتے بھی اور چھپاتے بھی ہیں۔ انہوں نے جب یہ کہا کہ میں بھی ایک ڈیم بنانا اور قرض اتارنا چاہتا ہوں۔ وہ ڈیم جھوٹے مقدموں گواہوں اور انصاف میں

Read more

وزیر اعظم عمران خان کا ایک بڑا کمال

گزشتہ دنوں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ترکی کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے سیکولر جمہوری مملکت جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتا ترک کے مزار پر حاضری دے کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ عمران احمد خان نیازی بڑے کمالات کے حامل رہنما ہیں جنہوں نے ورلڈ کرکٹ کپ سے لے کر اب تک کئی کمالات کر

Read more

بلوچ باغی

گزشتہ روز سرکٹ ہاٶس ڈیرہ مراد جمالی میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن عثمان علی خان کے زیرصدارت ایک منفرد تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس تقریب میں ایف سی کے سیکٹر انچارج بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ ڈی آئی جی پولیس راٶ منیر احمد ضیا اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی بھی شامل تھے۔ اس تقریب کی انفرادیت یہ تھی کہ اس میں 35۔ سے زائد ہتھیار ڈال کر پاکستان کے خلاف باغیانہ سرگرمیاں ترک کر کے قومی دھارے میں شامل ہونے والے بلوچ قوم کے مختلف قبائل کے افراد تھے۔ یہ وہ لوگ تھے جو مبینہ طور پر بھارت کا آلہ کار بنے ہوئے تھے اور اپنے ملک کے خلاف سرگرمِ عمل تھے۔ کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران نصیرآباد ڈویژن سے بلوچ قوم سے تعلق رکھنے والے مختلف قبائل کے 56۔ فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا دانشمندانہ فیصلہ کیا۔

یہ لوگ اب ملک کے وفادار شہری اور محب وطن بن چکے ہیں جن کی تمام تر وفاداریاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ اس تقریب سے کمشنر نصیرآباد عثمان علی سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ضیا اور ڈی آئی جی راٶ منیر احمد ضیا نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے پر ان کو خوش آمدید کہا اور ان کے اس فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا۔ تقریب کے تمام تر انتظامات نوجوان ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی کے زیر نگرانی بہتر طور پر کیے گئے تھے۔

Read more

بلوچستان کو معاف ہی کر دیں

بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ ملک کا 43 فیصد رقبہ بلوچستان پر مشتمل ہے۔ قدرتی وسائل کے لحاظ سے بھی مالامال۔ سمندری ساحل بندرگاہیں مچھلیاں باغات کاریزات چشمے جھیل آبشاریں پہاڑیں کوئلہ سنگ مرمر سونا چاندی تانبہ تیل گیس و دیگر معدنیات یہاں وافر مقدار میں ہیں۔ مگر شاید بدقسمتی ایسی ہے کہ بلوچستان یہ سب کچھ کے باوجود پسماندگی اور محرومیوں کا دوسرا نام ہے۔ یہاں کے شہریوں کی اکثریت غریب اور

Read more

قلات میں انسانی ڈھانچوں کی برآمدگی

ایک اطلاع کے مطابق بلوچستان کے شہر قلات سے تقریباً 80 کلومیٹر دور پہاڑوں کے اندر ایک سرنگ میں 25 انسانوں کے ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں۔

قلات گندار نیوز کے مطابق چند روز قبل یہاں سے 25 افراد کی لاشیں اور ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان مرے ہوئے یا فوت شدہ انسانوں میں سے ایک شخص کی لاش چارپائی پر پائی گئی ہے جبکہ 24 فوت شدہ انسان چارپائی کے بجائے نیچے زمین پر پائے گئے ہیں۔ مزید دلچسپ امر یہ کہ یہاں سے ان کے ساتھ ایک مُردہ کُتّے کی ہڈیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ یہ برآمدگیاں یا دریافت بڑے دلچسپ اور حیرت انگیز ہیں جن کی تحقیق کی ضرورت ہے

Read more

سندھ کا عوامی شاعر

سندھی زبان کے 4 بڑے شعرا ٕ کو عظیم شاعر کا درجہ دیا جاتاہے۔ ان میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی حضرت سچل سرمست رح ہندو صوفی شاعر چین رائے سامی اور شیخ ایاز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جدید سندھی شعرا ٕ میں استاد بخاری تاجل بیوس ابراہیم منشی ادل سومرو حسن درس اور عبدالغفار تبسم بھی صف اوّل کے شاعروں میں شمار ہوتے ہیں۔ تاہم شاہ لطیف کے بعد شیخ ایاز کا مقام ہے جس کو لطیف ثانی بھی کہا جاتا ہے

شیخ ایاز جس کا اصل نام مبارک علی ہے 23 مارچ 1928 کو کراچی میں غلام حسین شیخ کے گھر شکارپور میں پیدا ہوا اور 28 دسمبر 1997 کو کراچی میں انتقال ہوا ایاز نے اپنی شاعری کی ابتدا اردو سے کی جس کا پہلا اردو شعری مجموعہ بوئے گل نالہ دل شایع ہوا جس کو بڑی پذیرائی حاصل ہوئی اور رائیٹرز گلڈ سے ایوارڈ بھی دیا گیا مگر اس نے بعد میں سندھی ادب اور شاعری پر خصوصی توجہ دی

Read more