مو لا نا طا رق جمیل کو دل کا دورہ ۔۔۔ ہسپتال میں داخل کر لیا گیا


عالم دین مولانا طارق جمیل کودل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں لاہورمیں جوہرٹاؤن کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی اینجیوگرافی کی جائے گی۔ مولانا طارق جمیل گزشتہ رات ہی کینیڈا سے وطن واپس پہنچے تھے۔

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).