طاہر محمود سے متعلق فواد چوہدری کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا
چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔ وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا تھا کہ طاہر محمود ملک سے فرار ہو گئے ہیں، جب کہ چیئرمین ایس ای سی پی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن سامنے آ گیا یے۔
وزارت خزانہ کے مطابق طاہر محمود کو پی ٹی آئی حکومت نے خود بیرون ملک جانے کی چھٹی دی ہے۔ وزارت خزانہ نے چیئرمین ایس ای سی پی کو 12 روز کی بیرون ملک جانے کے لئے چھٹی منظور کی ہے۔
وزرات خزانہ کے مطابق طاہر محمود 24 دسمبر سے 4 جنوری تک بیرون ملک چھٹی پر گئے ہیں۔ وہ 5 جنوری کو ڈیوٹی پر واپس آ جائیں گے ۔
فواد چوہدری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔
Facebook Comments HS

