فیصل واوڈا کے نامناسب رویے پر صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا


 

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا پریس کانفرنس کیلئے آئے تو سوالوں کے دوران صحافیوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور پھر رپورٹرز نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا پریس کانفرنس کیلئے آئے تو صحافیوں نے سوال کیا تاہم وفاقی وزیر کے سخت لہجے پر صحافیوں نے احتجاج کیا جبکہ اس موقع پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور احتجاج کیا ۔ فیصل واوڈا نے صحافیوں سے معذرت کی لیکن رپورٹرز نے کوئی بھی بات سننے سے انکار کر دیا۔ فیصل واوڈا پھر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے ۔

فیصل واوڈا کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، مکمل توجہ کام پرہے۔ کچھ لوگوں کے منفی ایجنڈے کے باعث ڈیم نہیں بن سکے۔ مہمند ڈیم وقت سے پہلے شروع اور جلد مکمل ہو گا۔ کسی کو پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ملزم کو جوابدہ نہیں ہوں، پہلے وہ اپناحساب دیں۔ اپنی وزارت کو کہہ دیا کہ ایک دن کے نوٹس پر ہرگز جواب نہیں دیا جائے گا، پیر کو خط آیا کہ منگل کو پی اے سی میں جواب دیا جائے۔

 

Facebook Comments HS