بریکنگ نیوز: زرداری، بلاول، فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت میں ملاقات


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری ، ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب سندھ میں تبدیلی کی باتیں چل رہی ہیں، حکومت کے اہم اتحادی چوہدری شجاعت حسین کی بلاول، زرداری اور فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ چاروں رہنماﺅں کی ملاقات اسلام آباد میں ایک سینئر صحافی کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).