پی ٹی آئی کا رکن قومی اسمبلی مجید خان کروڑوں کی زمین پر قبضے میں ملوث: صحافی ہارون الرشید


معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ لیہ سے تحریک انصاف کا ایم این اے مجید خان خود کو صحافی اور شاعر بھی کہتا ہے لیکن 50 سے 60 کروڑ روپے کی زمین پر قبضے میں اس کا نام آ رہا ہے۔ اگر یہ الزامات درست ثابت ہو گئے تو پھر وہ نااہل ہو جائے گا اور اس کی ایم این اے شپ بھی جائے گی۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ میں نے اس متعلق دو بار ذاتی طور پر وزیراعظم عمران خان سے بات کی لیکن اس متعلق کوئی بھی کارروائی نہیں ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ حکومت کو وقت دیں لیکن حکومت کو بھی کہیں سے شروعات تو کرنی چاہئیے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے اپنےا یک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی قبضہ مافیا کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں اور اگر پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رکن قومی اسمبلی یا پنجاب اسمبلی سمیت کوئی پارٹی رہنما یا ورکر قبضہ مافیا کی پشت پناہی یا سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(رپورٹ: مقدس فاروق اعوان)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).