خادم حسین رضوی کی تازہ تصویر منظر عام پر آ گئی


 

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی دوران حراست تازہ تصویر منظر عام پر آ گئی ہے۔ انہیں قریب ڈیڑھ ماہ قبل ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے 30 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازان عدالت نے خادم حسین رضوی اور اور ان کے قریبی ساتھیوں کو بیس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کر دیا تھا۔  

شعلہ بیان خطابت اور اشتعال انگیز تقریروں کی شہرت رکھنے والے خادم حسین رضوی نے متعدد مرتبہ اپنے احتجاجی اجتماعات سے ملک کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔ وہ 25 نومبر کو بھی ایسا ہی ارادہ رکھتے تھے لیکن انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی جماعت اس ضمن میں موثر ردعمل دینے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔  

دو روز قبل خادم حسین رضوی کی تازہ تصویر سامنے آ گئی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں اور کافی نحیف نظر آ رہے ہیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).