ڈاکٹر شاہد مسعود غالباً کسی بہت بڑے آدمی کی شان میں گستاخی کی سزا بھگت رہے ہیں: رﺅف کلاسرا


معروف صحافی رﺅف کلاسرا نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے ڈاکٹر شاہد مسعود کسی بہت بڑے آدمی کی گستاخی کر بیٹھے ہیں۔ پی ٹی وی کے وکلا ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت کی مخالفت کر رہے ہیں اور یہ ادارہ فواد چوہدری کے ماتحت ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ بہت سے اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن ان کی قابلیت پر کسی کو شک نہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد سے کوئی شخص ان سے ملاقات کے لئے نہیں گیا۔ جنہوں نے مبینہ طور پر کرپشن کی تھی، انہوں نے پیسے واپس کر دئیے ہیں اور ان کی ضمانتیں بھی ہوئی ہیں مگر ڈاکٹر شاہد مسعود زیر عتاب ہیں۔

رﺅف کلاسرا نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق حامد میر نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے بات کی۔ اس کے فوراً بعد عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے سے بات کی لیکن اس کے باوجود کچھ نہیں ہوا۔

رﺅف کلاسرا نے کہا کہ مجھے شک پڑتا ہے ڈاکٹر شاہد مسعود کسی بہت بڑے آدمی کی شان میں گستاخی کر بیٹھے ہیں کیونکہ عمران خان یا ان کے وزرا کو شاہد مسعود سے کوئی تکلیف نہیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں