نیب کو وزیر اعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہئے: فواد چودھری


وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کو وزیر اعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہئے۔ عمران خان پر مقدمہ توازن سے باہر ہے۔ بری مثال قائم ہو رہی ہے۔ کسی مہذب ملک میں تصور کیا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم پر ایسا مقدمہ چلے؟

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مقدمے کا آصف زرداری اور نوازشریف کے مقدمات سے مقابلہ نہیں۔ عمران خان کے خلاف کیسز سے نیب کی توقیر میں اضافہ نہیں ہوتا، نیب سے وزیراعظم پرمقدمہ چل نہیں پا رہا۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نہیں، حکومت چاہتی ہے کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کےنام ای سی ایل میں رہیں۔ مراد علی شاہ سے پہلے بھی استعفے کامطالبہ کیا، اب بھی یہی موقف ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنی پوزیشن لیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).