ہیٹر ہے گیس نہیں، بجلی ہے لیکن وولٹیج کم! پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں نوازشریف نے جیل کا احوال بتا دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کی والدہ، مریم نواز اور جنید صفدر سمیت دیگر اہل خانہ نے ملاقات کی۔ نوازشریف سے حمزہ شہباز، مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ مریم نواز اپنے والد کے لئے کھانا بھی گھر سے بنوا کر لائیں، کھانے میں مچھلی، سبزی اور گاجر کا حلوہ شامل تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے سینیٹر مشاہد اللہ، لیگی ایم این اے راناثنا اللہ سمیت دیگر لیگی رہنما بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ نواز شریف کی لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نواز شریف کا کہنا تھا قانون کے مطابق جو چیزیں ملنی چاہیں، وہ نہیں مل رہیں۔ جیل میں ہیٹر ہے لیکن گیس نہیں۔ بجلی ہے مگر وولیٹج کم ہے۔ ٹی وی بھی نہیں ملا۔ میں روزانہ صرف ایک ہی اخبار پڑھتا رہتا ہوں۔ جیل میں ایسی چیزوں سے گزارا کر کے شکر ہی ادا کر سکتے ہیں۔ باتیں کرنے والے بتائیں کہاں ہے این آر او؟ ہم نے اپنے دور میں جو ترقیاتی کام کئے، اب وہ ختم کئے جار ہے ہیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں