خاتون کا دادرسی کی خاطر چیف جسٹس کی عدالت میں دھرنا، بینچ کے سامنے زمین پر لیٹ گئی



سپریم کورٹ میں خاتون نے کمرہ عدالت میں دھرنا دے دیا جس کے بعد چیف جسٹس دیگر دو جج اٹھ کر چلے گئے ۔ لیڈی پولیس نے سائلہ کو ہٹانے کی کوشش کی تو سائلہ عدالت میں بنچ کے سامنے لیٹ گئی ۔

سپریم کورٹ میں سندھ کے تعلیمی اداروں میں غیر قانونی بھرتیاں کے کیس کی سماعت کے دوران ایک خاتون نے کہا کہ چھ سال اسکول جاتی رہی مجھے تنخواہ نہیں دی گئی ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ کمشن بنایا کمشن نے تقرریوں کو غیر قانونی قرار دیا۔

خاتون نے عدالت میں چیخ پکار شروع کر دی، کہا کہ جسٹس صاحب میں کراچی سے آئی ہوں، جسٹس صاحب یہ بالکل بھی انصاف نہیں ہے ۔ لیڈی پولیس نے سائلہ کو ہٹانے کی کوشش کی تو سائلہ عدالت میں بنچ کے سامنے لیٹ گئی ۔

عدالتی معاون نے نیا مقدمہ پکارا لیکن خاتون کی آہ و بکا جاری رہی جس پر خاتون پولیس اہلکاروں نے سائلہ کو اٹھانے کی کوشش کی، آہ و بکا اور پولیس سے کھینچا تانی دیکھ کر چیف جسٹس اور ججز عدالت سے اٹھ گئے ۔ خواتین پولیس اہلکاروں نے خاتون کو پکڑ کر عدالت سے باہر نکال دیا ۔
شہزادی بیگم کو دوہزار بارہ میں کورنگی کراچی کے اسکول میں نان ٹیچنگ اسٹاف میں بھرتی کیا گیا تھا ۔
بشکریہ پاکستان 24۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).