قومی اسمبلی میں مبینہ گالم گلوچ پر شہباز شریف کا احتجاجا ً واک آوٹ
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف رکن قومی اسمبلی کی طرف سے ایوان میں گالی دیے جانے پر احتجاجاً واک آوٹ کر گئے۔
اپوزیشن رہنما آصف زرداری کی تقریر کے بعد اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خطاب سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔
شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک ممبر نے ایوان میں گالی دی ہے۔ اس کو برداشت نہیں کر سکتا۔ جواباً اسد قیصر نے کہا کہ میں کسی کو بھی اس ایوان میں گالی دینے نہیں دوں گا۔ جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں خود سنی ہے، اس لئے ایوان میں نہیں بیٹھ سکتا۔
شور شرابے اور ہنگامہ آرائی میں اپوزیشن اراکین نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔
Facebook Comments HS


