روٹین کے چند موبائل میسیجز


گرل فرینڈ ایسی ہونی چاہیے جس کی گود میں سر رکھو تو چہرہ نظر نہ آئے (; جن کو سمجھ آگئی ہے وہ آگے فاروڈکریں۔ باقی لوگ پوگو پہ کارٹون دیکھیں۔ گڈمارننگ ملتان
ارسال کنندہ: جاوید جذباتی

نماز پڑھو! اس سے پہلے کہ تمہاری نماز پڑھی جائے۔
ارسال کنندہ : مولوی زاہد

بیوی: جب تم لسی پیتے ہو، مجھے پارو کہتے ہو۔ جب تم شربت پیتے ہو مجھے جاناں کہتے ہو۔ اور جب تم وائن پیتے ہو مجھے ڈارلنگ کہتے ہو۔ پھر آج یہ بھوتنی کیوں؟
خاوند: آج میں نے سپرائیٹ پی ہے۔ سیدھی بات۔ نو بکواس۔

صبح بخیر!
ارسال کنندہ: چپکو نمبر 5

کائنات دا انت قیامت اے
ایندے بعد ڈسا تیکوں کتھ گولاں
سلام صبح۔ تم بن جیا نہ جاے
ارسال کنندہ: فیاض زخمی

یار خرم! کال تو پک کر بھائی؟
ارسال کنندہ: ڈاکٹر آصف گل

جی سر! ہمیں پتہ ہے نہایت بڑے صحافی ہیں آپ۔ دفتر میں فون اٹھا لیا تو گریس ختم ہو جائے گی۔
ارسال کنندہ: ڈاکٹر آصف گل

آداب عرض ہے حضورِوالی
ارسال کنندہ: فارگیٹ ہر

ابھی تک غصے ہو یار؟ بری بات:۔

ارسال کنندہ: فارگیٹ ہر

امپوسیبل۔ تم میرا نمبر ڈی لیٹ کر ہی نہیں سکتے دلبرم:۔
ارسال کنندہ: فارگیٹ ہر

کب تک ہو آفس میں؟ وہیں آجاؤں؟
ارسال کنندہ: ڈاکٹر آصف گل

ایک خبر لگوانی ہے باس! جسٹ پندرہ منٹ میں پہنچا!
ارسال کنندہ: ڈاکٹر آصف گل

Okaie
ارسال کنندہ: ڈاکٹر آصف گل

’Cogito ergo sum‘
ترجمہ:۔ ”میری سوچ ہی میرا وجود ہے۔ “
(ڈیکارٹ)
ارسال کنندہ: حکیم الامت

نفرت کرنے سے کہیں بہتر ہے تم مجھے بھول جاؤ مسٹر خرم افتخار۔ ) ;۔
ارسال کنندہ: فارگیٹ ہر

اس سے زیادہ مفلس کون ہو گا جس کے پاس محض دولت ہو۔
CHE IS BACK
ارسال کنندہ: کامریڈ بھٹی

اؤ تمہاری سکولنگ کہاں کی ہے؟ املا کی بہت غلطیاں کرتے ہو بچے۔
ارسال کنندہ: بلڈی باس

فرنٹ پیج پر تو مشکل ہے بھائی
ارسال کنندہ: عدنان نوائے وقت

حدیث ِمبارکہ ہے کہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی ایک مشکل دور کرے گا۔ اللہ اُسکی آخرت کی مشکل دور کرے گا۔ آپ جو کوئی بھی ہیں، مسلمان تو ہوں گے۔ پلیز میرے موبائیل نمبر پر 50 روپے کا لوڈ بھیج دیں۔ میں اس وقت ایک بہت بڑی مشکل میں ہوں۔ اس میسج کو جھوٹا سمجھ کر ڈی لیٹ مت کرنا (پشاور میں ایک لعنتی آدمی نے اس میسج کو جھوٹا سمجھ کر ڈی لیٹ کیا تو اس کا بیٹا گھر سے بھاگ گیا اور اس کی بیوی اس صدمے سے پاگل ہو گئی) ۔ صبا فرام ملتان

ارسال کنندہ: +2234523543

ایک کالمی > 2 ہینگر، پیج تھری، لاک کر دوں بھائی؟
ارسال کنندہ: عدنان نوا ئے و قت

دو پیکٹ چپس۔ ۔ ایک بیف رول۔ جلدی آنا بھیا!
ارسال کنندہ: چھوٹی بہنا

ابھی نہیں۔ وہ بوسن صاحب والی پریس ریلیز فائنل کر کے جانا!
ارسال کنندہ: بلڈی باس

شہر میں آنے والے یہ تو بھول گئے
کس کی ماں نے کتنا زیور بیچا ہے
CHE IS BACK
ارسال کنندہ: کامریڈبھٹی

وہ چوسنی کے منہ والی ماریہ تو آج فل ٹائم گیلی ہوئی پڑی استاد:۔ /
ارسال کنندہ: جاوید جذباتی

اونہوں! میں کسی خرم افتخار عرف ببلوکو نہیں جانتی۔ سوری:۔ B
ارسال کنندہ: فارگیٹ ہر
اچھا؟ اگر غلطی سے فاروڈ کا بٹن دباہے تو پھر بھاگ جاؤ:) ۔
ارسال کنندہ: فارگیٹ ہر

اکیلے بھاگو اسٹوپڈ! ۔ تمہارے ساتھ ہی بھاگنا ہوتا تو بہت پہلے بھاگ گئی ہوتی :۔ P۔
ارسال کنندہ: فارگیٹ ہر

کیا ہوا؟ کہیں دل ول تو نہیں ٹوٹ گیا سرکار؟ ڈھز۔ ٹھاہ۔ ٹھاہ۔ ٹھاہ :۔ B
ارسال کنندہ: فارگیٹ ہر

غالباًاب تک کی معلوم تاریخ میں تم دنیا کی سب سے زیادہ پیرانائیڈآدمی ہو۔ تمہیں پچھلے چار سالوں میں یہ تک نہیں پتاچلا میں تمہاری دوست ہوں کہ دشمن۔ ؟
ارسال کنندہ: فارگیٹ ہر

یو فون لایا ہے ایک زبردست آفر۔ ابھی * 608 #ملائیں اور یوتھ ہفتہ پیکج کے ساتھ حاصل کریں پورے 1200 میسج صرف 9.50 روپے +ٹیکس میں۔
ا رسال کنندہ: 608

دیکھو خرم! یہ بیلو دی بیلٹ ہے۔ تمہیں میری کردار کشی کا کوئی حق نہیں پہنچتا:۔ @۔
ارسال کنندہ: فارگیٹ ہر

Shut up u Bastard!
ارسال کنندہ: فارگیٹ ہر

تم تو دامن چھڑا کے چل دیے فراز
منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لئے
ارسال کنندہ : مولوی زاہد

ویسے تم مرد بھی بہت ہلکے ہوتے ہو یار! ایک شٹ اپ کال تک تو سہی نہیں جاتی اور دعوے کرتے ہو عشق میں جان واردینے کے۔ ہونہہ
ارسال کنندہ: فارگیٹ ہر

پتا ہے خرم! مرد چاہے باپ ہو یا بیٹا۔ بھائی ہو یا خاوند۔ صرف پوزیس کرنا جانتا ہے۔ پیار کرنا نہیں جانتا۔ ورنہ پیار تو بند پنجروں کی کھڑکیاں کھول کر سہمے ہوئے پرندوں کو آزاد کرنے کا نام ہے اور یہ کسی کو سارے ضابطے توڑکر خوشی سے قلقاریاں مارتے ہوئے دیکھنے کا احساس ہے، جو اگر تمہیں زندگی میں ایک بار بھی نصیب ہو جاتا تو تم جان جاتے میں تمہارے ساتھ پھنسی کیوں نہیں۔
ارسال کنندہ : فارگیٹ ہر

رب رب کردے بڈھے ہو گئے ملا پنڈت سارے۔
رب دا کھوج کھرّا نہ لبھّا سجدے کر کر ہارے۔
رب تاں تیرے اندر وسدا، وچ قرآن اشارے۔
بلھے شاہ رب اونوں ملدا، جیہڑا اپنڑے نفس نوں مارے۔
CHE IS BACK
ارسال کنندہ : کامریڈ بھٹی

رات کو سونے سے پہلے 35 بار دعائے قنوت اور 15 مرتبہ آیت الکرسی کا ورد کریں، انشاء اللہ رزق میں برکت ہو گی، جادو ٹونہ اثر نہ کرے گا اور برے خوابوں سے نجات مل جائے گی %
ارسال کنندہ : چپکو نمبر 5

ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا
میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی کم تھا
شب بخیر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ } تم بن جیا نہ جائے R {
ارسال کنندہ : فیاض زخمی

تم ٹھیک ہی کہتے ہویار! میں واقعی بری لڑکی ہوں۔
ارسال کنندہ : فارگیٹ ہر

جانتے ہو خرم! میں تمہارے سوا دنیا کے ہر مرد کے ساتھ سو سکتی ہوں کیوں کہ میں نے تمہارے سوا دنیا کے کسی بھی مرد کو نہیں چاہا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ارسال کنندہ : فارگیٹ ہر

الجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں
لو! آپ اپنے دام میں صیّاد آ گیا
گڈ نائٹ ملتان!
ارسال کنندہ : چپکو نمبر 5


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).