رموز تنظیم برائے فنون وادب کے زیر اہتمام ”ایک شام افتخار حیدر کے نام”


”رموز“ تنظیم برائے فنون و ادب ضلع خوشاب اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے باہمی اشتراک سے 13 جنوری بہ روز اتوار کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہال میں شام 4 بجے معروف شاعر افتخارحیدر کے اعزاز میں ایک خوبصورت محفل مشاعرہ بعنوان ”ایک شام افتخار حیدر کے نام“ کا انعقاد کیا گیا۔ جسِ میں ملک بھر سے نامور شعرا کرام نے شرکت کی۔

مشاعرے کے باقاعدہ آغاز کے لیے محمد الیاس معینی نے تلاوت کی جبکہ رابعہ صادق نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ صدارت ممتاز شاعر پروفیسر ڈاکٹر بدر منیر نے کی۔ نظامت کے فرائض عدیل عباس عادلؔ اور ریاض جاذب نے ادا کیے۔

”رموز“ کی طرف سے استقبالیہ سر پرست ”رموز“ پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ نے پیش کیا۔ صاحب صدارت پروفیسر ڈاکٹر بدر منیر اور صاحب شام افتخار حیدر، خصوصی شرکت پہ لاہور سے آئے سینئر شاعر واجد امیر اور کراچی سے مدعو شاعرعمار اقبال کے علاوہ چیرمین رموز ملک ظفر اقبال بندیال اور ملک شاہد اقبال بگھور ایڈوکیٹ (جنرل سیکرٹری DBA) سٹیج کی نشسستوں پر رونق افروز تھے۔ صاحبِ نظامت عدیل عباس عادلؔ نے اپنے کلام سے مشاعرے کا آغاز کیا۔

ضلع خوشاب کے مقامی شعرا وحید احمد قادری، نذر عباس نظرؔ، کامران صالح، عاجز کمال رانا، وقارحسن، ریاض جاذب، میجر (ر) حبیب اللہ شاہ، حسین الحسن، مستحسن رضا جامی، رمیض نقوی، وقاص اللہ وقاص، گل جہان گل، محمد حسین ملک، ظہیر باقر بلوچ، عطا محمد عباسی، محمد فاروق لودھی اور ظفر اقبال بندیال نے بالترتیب اپنے اشعار سنائے۔

مہمان شعرا میں سے خرم حسرت، علی رضا شیرازی، عرفان حیدر، تمور الہی کاوش ( شاہ پور شہر) حمزہ ظفر، ازبر سفیر ( پھلروان ’سرگودھا) ، آسیہ شوکت آسی، سید منتظر مہدی (ڈیرہ اسماعیل خان) ، حسن جعفری، صائم علی، نثار محمد تاثیر، بلقیس خان، شاکر خان، ارشم خان، نسیم بخاری، شہزاد واثق، نصرت عارفین، سمیع نوید، کاظم حسین کاظم، خالد ندیم شانیؔ، خمار میرزادہ، مظہر نیازی، ڈاکٹرعزیزفیصل نے اپنے اپنے کلام سے سامعین کومحظوظ کیا۔ بالخصوص مظہر نیازی کے ترنم نے سامعین کے دِل موہ لیے۔

خصوصی شرکت حقیقت میں خاص بناتے ہوئے عمار اقبال اور قبلہ واجد امیر نے مخصوص انداز میں اپنے اپنے اشعار سنا کر ڈھیروں داد وصول کی۔

بعد ازاں صاحبِ شام افتخار حیدر اور صدرِ شام ڈاکٹر بدرمنیرؔ نے اپنا اپنا کلام پڑھ کر سنایا۔ آخر میں جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ملک شاہد اقبال بگھور نے DBAجبکہ عدیل عباس عادلؔ جنرل سیکرٹری رموز نے ”رموز تنظیم برائے فنون و ادب ضلع خوشاب“ کی طرف سے مہمانان و شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

بعد از ریفریشمنٹ ساڑھے دس بجے ختم ہونے والے اِس مشاعرے میں شعرا کے علاوہ، پروفیسرز و اساتذہ، وکلا، طالبعلموں اور دیگر لوگوں کی شرکت نے اِس شام کو تاریخی و یادگار بنایا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).