ساہیوال کیس: عمران خان اپنے وزرا کے لغو بیانات پر برہم


اتحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندونی کہانی سامنے آ گئی۔ وزیراعظم عمران خان سانحہ ساہیوال پر صوبائی اور وفاقی وزرا کے باہم متضاد بیانات پر غصے میں تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سانحہ ساہیوال کے معاملے پر صوبائی وزراء کے متضاد بیانات پر عمران خان کا غصہ ٹھنڈا نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزراء نے مناسب تیاری کے بغیر بیانات کیوں دیے؟

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سب پر واضح کیا کہ آئندہ بغیر تیاری کے میڈیا میں نہ آیا جائے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر جے آئی ٹی کے بعد سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے تو جوڈیشل کمیشن بنا دیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ زندگیوں کا مسئلہ ہے، معافی کی گنجائش نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).