نواز شریف کی صحت سے متعلق خبریں اچھی نہیں: شہبازشریف
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نواز شریف کی صحت کا بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت سے متعلق خبریں اچھی نہیں ہیں۔
پارلیمنٹ ہائوس کے چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں تشویش ہے. حکومت سے مطالبہ ہے نواز شریف کو فوری اسپتال میں داخل کروایا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے رہنما کے ساتھ ایسا سلوک مناسب نہیں۔ نواز شریف کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خود میڈیکل بورڈ نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہم نہیں چاہتے کل خدانخواستہ حکومت کے کسی فرد کی ایسی حالت ہو۔
Facebook Comments HS


