نقیب اللہ محسود سمیت 4 افراد کو ماورائےعدالت قتل کیا گیا: انکوائری کمیٹی
انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انکوائری کمیٹی نے نقیب اللہ کے قتل پر رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق نقیب اللہ اور دیگر چار افراد کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس مقابلہ خود ساختہ، جھوٹا اور بے بنیاد تھا۔
رپورٹ کے مطابق پولٹری فارم میں نہ ہی گولیوں کےنشان ملے اور نہ ہی دستی بم پھٹنے کے آثار ملے، نقیب اللہ اور چاروں افراد کو کمرے میں قتل کرنے کے بعد اسلحہ اور گولیاں ڈالیں گئیں۔ رپورٹ کے مطابق راؤ انوار اور اس کے ساتھی جائے وقوعہ پر موجود تھے۔
عدالت نے نقیب اللہ و دیگر افراد کے خلاف درج پانچ مقدمات ختم کرنے کی تجویز منظور کر لی۔
Facebook Comments HS

