ڈیرہ غازی خان: لڑکوں سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف
ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کر کے ان کی ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
متاثرہ لڑکے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم عدنان کئی لڑکوں کے ساتھ زیادتی کرتا اور وڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا ہے ۔
تونسہ کے نواحی علاقے کے رہائشی نے درخواست دی کہ اس کے پوتے کے ساتھ عدنان ظفر نامی ملزم نے زیادتی کی اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکے کے دادا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں آٓ سکی ۔
زیادتی اور بلیک میلنگ کا شکار لڑکے نے اپنے وڈیو بیان میں بتایا کہ ملزم عدنان ظفر نے کالج اور اسکولوں کے کئی لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر اہل خانہ کو بلیک میل کرتا رہا ہے۔ رقم نہ ملنے کی صورت میں ملزم وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتا تھا۔
گزشتہ سال بھی جنوری میں تونسہ میں ہی 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔


