فیصلہ کن قوتوں کو نواز شریف اور زرداری قبول نہیں: شاہ محمود قریشی


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فیصلہ کن قوتوں کو نواز شریف اور زرداری قبول نہیں۔ سعودی عرب کا وفد اگلے ماہ پاکستان آ رہا ہے۔ سعودی حکمران دورے کے دوران 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان کا قطر کا دورہ کامیاب رہا ہے۔ قطر آئندہ بھارت کی بجائے پاکستان سے اجناس خریدے گا۔ فسادی جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر لڑانا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں میں اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقاریب، وفود سے ملاقاتوں اور مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت دوست ممالک نے ہمیں امداد اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور مختلف منصوبے شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے جس سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں ۔ پاکستان کا مفاد اور خطے میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔

Facebook Comments HS