بھٹو کو آمر ایوب خان نے وزیر خارجہ بنایا تھا: وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ایک آمر ایوب خان نے وزیرخارجہ بنایا جبکہ نواز شریف کو ایک آمر ضیا نے وزیر اعلیٰ بنا دیا۔
نمل یونیورسٹی کے کونوکیشن میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ باپ بیٹا کہتے ہیں پارٹی قیادت وراثت میں ملی ہے۔ اسے جمہوریت نہیں کہتے۔
عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف عثمان بزدار کے متعلق گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں۔ ان سے چوری کا جواب مانگو تو لگتا ہے احسان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے پوچھنا چاہیے کہ انہیں کس بنیاد پر وزارت ملی تھی ۔
Facebook Comments HS

