بلاول بھٹو نے شادی کے بارے میں سوالات بیان کر دیے


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شادی کے لئے مشاورت کرنے لگے۔ بلاول بھٹو نے شادی کب کرنی ہے؟ کس سے کرنی ہے؟ کتنی کرنی ہیں؟ اس حوالے سے مشاورت تیز کر دی ہے۔

کراچی پریس کلب میں صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ سوچ رہا ہوں، شادی ایک کروں یا چاروں صوبوں سے ایک ایک بیوی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک ملاقاتیں تو ہو رہی ہیں۔ شادی کے لئے درست وقت کا تعین بھی کر رہے ہیں۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ غور کر رہے ہیں کہ میری شادی الیکشن سے پہلے ہو یا الیکشن کے بعد یا الیکشن مہم کے دوران ہو؟ اور جائزہ لے رہے ہیں کہ اس کے اثرات کیا ہوں گے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے رپورٹ مکمل ہوجائے گی تو آپ کے سامنے پیش کروں گا۔

Facebook Comments HS