گوجرانوالہ میں قتل کا معمہ حل: بہن نے حقیقی بھائی کو قتل کیا
گوجرانوالہ میں دو سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ مقتول کی حقیقی بہن ہی قاتلہ نکلی۔ مقتول بشارت نے بہن کو فرخ نامی نوجوان سے دوستی سے منع کیا تھا جس پر اس کی بہن نے دوست کے ساتھ مل کر بھائی کو قتل کر دیا۔
گوجرانوالہ کے علاقے ٹھٹھہ قطبہ میں دو سال قبل مقامی زمیندار بشارت کو قتل کر دیا گیا تھا اور ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔ اس اندھے قتل کا معمہ پولیس نے اب حل کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے مقتول کی بہن اقرا کی اپنے ہی گاؤں کے نوجوان فرخ سے دوستی تھی۔ اقرا کو اس کے بھائی نے دوستی سے منع کیا تو اقرا نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بھائی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔
شک ہونے پر پولیس نے اقرا کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
Facebook Comments HS


