آرمی چیف جنرل قمر باجوہ شہباز شریف کی سیکورٹی سے رینجرز کی گاڑی ہٹا لیں: شیخ رشید کی اپیل


وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پیسے دے رہی ہیں تو قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ڈیل ناکام ہو گئی ہے اور ڈھیل کا ففٹی ففٹی پروگرام چل رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے آج میں بہت بڑی بات کہنے جا رہا ہوں، وہ خفا نہ ہوں۔ اگر یہ دونوں جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پیسے دے رہی ہیں اور ان افواہوں میں حقیقت ہے تو قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔ نہ مفت کی ڈیل قبول ہے نہ مفت کی ڈھیل قبول ہے، انہیں جانے نہیں دینے گے۔

شیخ رشید نے شریف براداران کو بزدل سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرپشن کے کیس میں ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں، ان دونوں کی بیماری 20 سال پرانی ہے اور شاید یہ لوگ ضمانت کروانے میں آسانی کے لیے بیماری رکھتے ہیں، انہیں ڈیل کرنی آتی ہے اور اب یہ ڈیل میں ناکامی پر ڈھیل کی طرف جارہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی کہ فی الفور شہباز شریف کی سیکورٹی سے رینجرز کی گاڑی ہٹائی جائے۔ اگر فوج ان چوروں کی سیکورٹی کے لیے پروٹوکول کی ڈیوٹی پر آگئی تو اس سے بہت غلط پیغام جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).