پرویز رشید نے نواز شریف کی مبینہ ڈیل کی تردید کر دی


مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے نواز شریف کی مبینہ ڈیل اور رواں ماہ بیرون ملک چلے جانے کی تردید کر دی ۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے کہا کہ نواز شریف کو ڈیل کرنا ہوتی تو بیٹی کے ساتھ جیل نہ کاٹتے، انہوں نے نواز شریف کے رواں ماہ بیرون ملک جانے کی تردید کی۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تو یہی ہے کہ نوازشریف لندن جا کر انہی ڈاکٹروں سے علاج کرائیں جنہوں نے پہلے اُن کا آپریشن کیا تھا۔ رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ یہ موقع ملتا ہے یا نہیں یہ دیکھنا ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).