نیٹ فلکس کی فلم سم ٹائمز


ایسا نہیں ہے کہ پریا درشن جی کا نام ہمارے لئے نیا تھا لیکن ہم انہیں ہلچل، ہنگامہ اور ہیرا پھیری ایسی ہلکی پھلکی مزاحیہ فلمز کے حوالے سے جانتے تھے۔ پھر گزشتہ ویک اینڈ پہ فلم کا انتخاب کرتے ہوئے جو چیزیں ہمارے ذہن میں فلم کا اچھا تاثر قائم کیے ہوئے تھیں ان میں ایک تو فلم کا پر کشش پوسٹر تھا، دوسرے نیٹ فلیکس اوریجنل، تیسرے ایڈز پہ بننے والی ڈرامہ یونرا کی کہانی اور آخر میں پریا درشن جی کا نام۔

لیکن ان سب کے باوجود اس قدر دل کھینچ کہانی کی ہمیں امید نہ تھی۔ فلم کی کہانی اور ہدایتکاری نے پریا درشن جی کی شخصیت کے نئے زاویے متعارف کرائے ہیں۔

اگرچہ کہانی ایڈز پہ بنائی گئی ہے لیکن کہانی کی بنت ایسی مضبوط ہے کہ اسے صرف ایڈز پر بنائی جانے والی فلم کہہ کر موضوعاتی فلموں کے کھاتے میں نئیں ڈالا جا سکتا۔ ایک دن کے دورانیہ پہ محیط اس کہانی کے سبھی کردار اجنبی ہیں، نہ وہ آج سے پہلے کبھی آپس میں ملے نہ ہی فلم کے اختتام پر وہ ایک دوسرے سے کچھ ایسا وعدہ وعید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کہانی انسانی فطرت میں اپنی ذات کے حوالے سے موجود خود غرضی کو بڑے اچھوتے انداز سے آشکار کرتی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ اپنے موضوع کو کامیابی کے ساتھ پیش کرنے پر پریا درشن جی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بغیر کسی دقت کے ایڈز کے متعلق ضروری عوامی معلومات بہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ کہانی کار فلم کے آخر تک ہمیں یہ بھی باور کرانے میں بھی کامیاب ہوتا ہے کہ ایڈز کے مریض بھی بالکل اسی طرح ہماری ہمدردی اور توجہ کے مستحق ہیں جیسے کہ کسی بھی دوسرے عارضے میں مبتلا لوگ۔

آخر میں قارئین کی دلچسپی کے لئے فلم کے چند مکالمے انگریزی میں درج کر رہا ہوں۔

Film Name: Sometimes/ Sila Samayangalil 
Distinction: First ever film from Tamil Cinema to direct release from Netflix
IMBD Rating: 7/10
Subject: AIDS

Do you believe in God?
Lord Krishna???
(Smiling) Sir he himself spent his time with 16,008 women.
Nothing happened to him.

What you have done is nothing.
He won’t punish you for your small mistake
Hold on to him tight. He will save you.

Facebook Comments HS