لندن جانے کی ضرورت نہیں، لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے: شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں ،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے اوردم سے پتھری نکل جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید ریلوے سٹیشن کے افتتاح کیلئے نارووال پہنچ گئے۔ اس موقع پر نوازشریف کے گردے میں پتھری کی نشاندہی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردے کی پتھری کا علاج لندن میں ضروری نہیں، لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے۔

وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ لال حویلی میں دم سے پتھری نکل جاتی ہے، پتھری نکالنے کیلئے لندن جانے کی ضرورت نہیں۔

بلاول کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلو رانی سے کہتا ہوں، معافی مانگ لے، اسی میں فائدہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).