شیخ رشید حکومت سے مطمئن نہیں، استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں: نبیل گبول


  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نبیل گبول نے تحریک انصاف کی حکومت کو انڈر ٹوئنٹی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی اچھی نہ ہونے کے باعث شیخ رشید استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں۔ حکومتی کارکردگی کی وجہ سے عوام کے ساتھ پارٹی کے اندر بھی لوگ پریشان ہیں، ایک ماہ بعد عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے۔ اپوزیشن نے طے کر لیا ہے کہ عوام کو مہنگائی اورخارجہ پالیسی کے حوالے سے مشکلات سے نکالنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے وعدوں کے مطابق کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے ڈیل نہیں کر رہے بلکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

Facebook Comments HS