اداکارہ متھیرا نے کنڈوم کے اشتہار میں کام کرنے کی وجہ بتا دی


 

پاکستانی اداکارہ متھیرا کو کنڈوم بنانے والی کمپنی کے اشتہار میں ماڈلنگ کرنے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اداکارہ ماتھیرا تمام تنقید کو پس پشت ڈال کر اپنے کام پر بھر پور توجہ دینے کے لیے پر عزم ہیں ۔حال ہی میں ایک انٹر ویو میں انہوں نے کنڈوم بنانے والی کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے کے حوالے سے بھی لب کشائی کی ۔

انٹرویو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کنڈوم کے بارے میں پاکستان میں تو لوگ بات کرنے سے کتراتے ہیں اور آپ اس کے اشتہار میں تواتر سے کام کر رہی ہیں اس بارے میں کیا خیال ہے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ کنڈوم کے بارے میں بات کرنا کیوں معیوب ہے جب کہ یہ اس وقت عورتوں کے لیے یہ ضروری چیز ہے کیوں کہ بچوں کی پیدائش سے سب سے زیادہ متاثر عورتیں ہی ہوتی ہیں اور اب بچوں کی تربیت کے لیے سب سے زیادہ ضروری ایک ماں کا صحت مند ہونا ہے اس کے لیے وقفہ بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنسی تعلیم اس وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے بارے میں لازمی بتانا چاہیے اور اس کے بارے میں کسی بھی قسم کی شرم نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے خود کو ملنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نظریہ یہی ہے کہ وہ اپنے کام پر دھیان دیتی ہیں اور اس حوالے سے کسی دوسرے کے معاملے میں نہ تو ٹانگ آڑاتی ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے کے معاملات کے حوالے سے کسی بھی قسم کا واسطہ رکھتی ہیں۔

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).