مجھے فوراً واپس جیل بھجوایا جائے: نواز شریف


سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ خانہ بدوشی مناسب نہیں۔ میں نے سامان باندھ لیا ہے، مجھے فوراً واپس جیل بھجوایا جائے۔ نواز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں پہلے بھی پی آئی سی میں جا چکا ہوں، پھر سروسز اسپتال لایا گیا، تین بورڈز طبی معائنہ کر چکے، اب پھر نئے اسپتال لے جانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے، جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اب سروسز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو فوری طور پر امراضِ قلب کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔

Facebook Comments HS