”سپیکر صاحب، آپ نے یہ بہت غلط کام کیا ہے“ پی اسے سی میں شامل نہ کرنے پر شیخ رشید اسد قیصر پر برس پڑے


 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو کوئی حق نہیں ہے کہ مجھے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل ہونے سے روکے۔ یہ پارٹی لیڈر کا حق ہے وہ کسے کمیٹی میں شامل کرتا ہے۔ "سپیکر صاحب آپ نے یہ بہت غلط کام کیا ہے”۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شہبازشریف کسی صورت پسند نہیں ہے۔ اگلے پیر تک شہبازشریف کا فیصلہ نہ ہوا تو میں خاموش نہیں رہوں گا۔ سپیکر بادشاہ آدمی ہے، سپیکر کا کوئی حق نہیں ہے کہ مجھے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل ہونے سے روکے۔ یہ پارٹی لیڈر کا حق ہے کہ وہ کسے کمیٹی میں شامل کرتا ہے۔

شیخ رشید نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ شہبازشریف کو ریمانڈ میں بلائے۔ سپیکر صاحب آپ نے یہ بہت غلط کام کیا ہے، میں پاکستان کا سینئر پارلیمنٹرین ہون اور عمران خان کی وجہ سے خاموش ہوں۔ مجھے وزارت کی کوئی فکر نہیں ہے اور فکر ہے تو صرف غریب عوام کی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے بارے میں کہا کہ ان کی سیاست قطری سے شروع ہو کر پتھری پر ختم ہوتی ہے۔

Facebook Comments HS