قطر نے پاکستان کو ادھار LNG دینے سے معذرت کر لی، معاشی دباؤ بڑھنے کا امکان


 

 قطر نے پاکستان کو ادھار ایل این جی دینے سے معذرت کر لی ہے، جس سے معاشی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ قطر کے دورہ کے دوران ایل این جی کی ایڈوانس ادائیگی کے بجائے ایک ماہ ادھار پر گیس فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔ پاکستان قطر سے رواں سال دسمبر تک ساڑھے 4 ملین ٹن ایل این جی گیس خریدے گا اور اس مقصد کے لئے 70 کارگو بحری جہاز گیس لے کر پاکستان پہنچیں گے۔

ملک میں ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر فی یونٹ ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال قطر سے ایل این جی درآمد کے لئے 1.3 ارب ڈالر، 180 ارب روپے کی ادائیگی ہو گی۔

Facebook Comments HS