ارمان لونی کی ہلاکت پر احتجاج کی پاداش میں ڈاکٹر عمار علی جان لاہور سے گرفتار


 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابٓق لورا لائی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما ارمان لونی کی پولیس تشدد کے باعث ہلاکت پر احتجاج کے جرم میں ڈاکٹر عمار علی جان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عمار علی جان جمعے کے روز لبرٹی چوک لاہور میں ارمان لونی کی ہلاکت پر احتجاج میں شریک تھے۔ انہیں ہفتے کے روز علی الصبح چار بجے ان کے گھر سے گرفتار کر کے تھانہ گلبرگ میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک قانون پسند شہری ہیں اور شہریوں کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمار علی جان کو پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشیولوجی میں تدریس سے اس الزام میں برطرف کیا گیا تھا کہ وہ طالب علموں میں روشن خیالی کی ترویج کر رہے تھے۔ ڈاکٹر عمار علی جان کے والد ڈاکٹر خالد جاوید جان نے بھی ضیا آمریت کے دوران قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی تھیں۔  

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).