مجھے آئٹم سانگ کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں: ملائکہ اروڑا


’منی بدنام ہوئی اور انار کلی ڈسکو چلی‘ سمیت دیگر متعدد ڈانس نمبرز پر پرفارمنس کرنے والی اداکارہ اور ڈانسر ملائیکا اروڑا کہتی ہیں کہ وہ ایسے گانوں میں پرفارمنس کرنے پر شرمندہ نہیں ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ملائیکا اروڑا نے حال ہی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گانوں کو ڈانس یا آئٹم سانگس کے ناموں میں قید نہیں کرنا چاہیے۔

ملائیکا اروڑا کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ڈانس پرفارمنس کی اور انہیں کبھی بھی ایسی پرفارمنس میں شرمندگی محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں کبھی کوئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق انہوں نے ایسے گانوں میں بھی پرسکون ماحول میں پرفارمنس کی اور انہیں اس بات کا بھی بھرپور احساس رہا ہے کہ وہ کیا کرنے جا رہی ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ایسے گانوں پر اعتراض اٹھاتا ہے تو دوسرے لوگوں کو آگے آکر ایسے معاملے پر بات کرنی چاہیے اور انہیں سمجھانا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).