تحریک انصاف میں شیخ رشید کی مخالفت حسد کی وجہ سے کی جا رہی ہے: حسن نثار


صحافی حسن نثار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں جو شیخ رشید کی مخالفت کر رہے ہیں، وہ ان سے حسد کرتے ہیں اور ان سے خوفزدہ ہیں۔ ان سب پر شیخ رشید بھاری ہے۔

نجی ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مجھے اگر کوئی بندہ پسند ہو تو میں کہوں گا کہ وہ بہت سادہ اور معصوم ہے اور جس کو پسند نہ ہو تو وہ کہے گا کہ وہ بیوقوف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو پیغام رسانی کی تمیز ہے تو وہ شیخ رشید ہے۔ سب سے زیادہ ریٹنگ اس بندے کی ہے، اس کو سب ہی سننے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شیخ رشید کے علاوہ کوئی نظر نہیں آ رہا، تحریک انصاف میں شیخ رشید کی مخالفت کرنے والے ان سے حسد کرتے ہیں۔ ان سب پر شیخ رشید بھاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شیخ رشید کی مخالفت کرنیوالوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس کا فائدہ شیخ رشید کو ہی ہو گا ۔

Facebook Comments HS