سپریم کورٹ کے نامور وکیل محمد اقبال بھٹی انتقال کر گئے
سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ محمد اقبال بھٹی آج لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ داتا گنج بخش مسجد میں ادا کی گئی۔ وکلا اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی افراد کی بڑی تعداد نے جنازے مین شرکت کی۔
اقبال بھٹی مرحوم فوجداری قانون خاص طور پر قتل کے مقدمات میں ژرف نگاہی کی اساطیری شہرت رکھتے تھے۔ اس شعبے میں نصف صدی تک ان کی پیشہ ورانہ مہارت کا ڈنکا بجتا رہا۔ قانون دان حلقوں کا کہنا ہے کہ محمد اقبال بھٹی کی وفات سے پاکستان مین قانون دانی کے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
Facebook Comments HS


