ایران میں خودکش حملہ: 20 پاسداران انقلاب جاں بحق


ایران میں پاسداران انقلاب گارڈز کی بس پر خودکش حملے میں 20 اہلکارجاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق خودکش حملہ ایران کے جنوب مشرقی علاقےمیں زاہدان اور خش شہروں کے درمیان ہائی وے پرکیا گیا۔

حکام کے مطابق حملے میں پاسداران انقلاب گارڈز کی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).