حکومت کا سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم
حکومت پاکستان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف منِظم انداز میں مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مہم میں ملوث گروہ سوشل میڈیا اور دیگر طریقے استعمال کر رہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ وزارت داخلہ نے کارروائی کے لیے خط بھی جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کل 2 روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں۔ اس دوران پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
(بشکریہ: ایکسپریس)
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).