مشاہد حسین کے ٹوئٹ پر فواد چوہدری کی سخت تنقید


وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےمسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین کے حالیہ ٹوئٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو ہندوستان امیگریشن آفر نہیں کر رہا ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنی حالیہ ٹوئٹس میں ایران میں ہونے والے خودکش حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان کو اپنا گھر درست کرنا چاہیے اور کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ دوسرے ممالک کے خلاف پاکستان کی سرزمین کو استعمال کرے۔

‏فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مشاہد حسین سید پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ’کتنا ہاؤس ان آرڈر کریں۔ نہ آپ نے وزیر خارجہ بننا ہے نہ آپ کی (پاکستان کے) اقدامات سے تسلی ہونی ہے۔

کچھ لوگوں کو ہندوستان امیگریشن آفر نہیں کر رہا ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے۔ کتنا ہاؤس ان آرڈر کریں۔ نہ آپ نے وزیر خارجہ بننا ہے نہ آپ کی اقدامات سے تسلی ہونی ہے۔ براہ مہربانی آپ سینٹ کے خرچے پر دوروں سے احتراز کریں تعجب ہے آپ کو کشمیر پر نمائندگی کا کہا گیا، آپ کی خدمت کا شکریہ

انہوں نے کہا کہ براہِ مہربانی آپ سینیٹ کے خرچے پر دوروں سے احتراز کریں ، تعجب ہے آپ کو کشمیر پر نمائندگی کا کہا گیا، آپ کی خدمت کا شکریہ۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).