سہانا خان کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی ہیں؟


بالی ووڈ کنگ ’شاہ رخ خان‘ کی بیٹی’سہانا خان‘ نے اپنے مداحوں کو بتا دیا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش مند ہیں۔ سہانا خان نے انسٹا گرام پر لائیو چیٹ کے دوران اپنے چاہنے والوں سے براہ راست بات کی اور ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔

دوران گفتگو ایک مداح نے سہانا سے سوال پوچھا کہ ’’آپ کس سے اداکار کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گی؟‘‘ جس کے جواب میں سہانا خان نے کوریا کے معروف اداکار اور گلوکار سوہو کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ سوہو کو بہت پسند کرتی ہیں اور اسی کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیں گی۔

سوہو کا اصل نام کم جون میون ہے جو اداکاری اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ گانے بھی لکھتے ہیں اور بوائے بینڈ ایگزو کے لیڈ گلوکار ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی اپنے والد کی طرح اداکاری کے شعبے میں ہی کیریئر بنانا چاہتی ہیں۔ سہانا نے حال ہی میں شیکسپیئر کے ڈرامے ’’رومیو جولیٹ‘‘ میں جولیٹ کا کردار ادا کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ’’اگر سہانا اداکارہ بننا چاہتی ہیں تو وہ ضرور بنیں گی لیکن پہلے وہ اپنی پڑھائی مکمل کریں گی‘‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).